بہار
افسر میرٹھی
سوچیے اور بتائیے۔
1. باغوں پر نکھار آنے کی کیا وجہ ہے؟
جواب: موسم بہار آنے کی وجہ سے باغوں پر نکھار آگئی ہے۔
2۔ روشیں کیوں مہک رہی ہیں؟
جواب: کلیوں کے چٹکنے سے روشیں مہک رہی ہیں۔
###کلیاں چٹک کر پھول بن گئی ہیں اور اُس کی خوشبو سے روشیں مہک رہی ہیں۔
###کلیاں چٹک کر پھول بن گئی ہیں اور اُس کی خوشبو سے روشیں مہک رہی ہیں۔
3۔ ’’جنت کا در کھلا‘‘ ہونے سے شاعر کی کیا مراد ہے؟
جواب: جنت کا در کھلا ہے سے شاعر کی مراد ہے کہ یہ جو خوشگوار ہوا ہے وہ جنت سے آرہی ہے۔
4۔ چاندنی کیسی لگ رہی ہے؟
جواب:چاندنی ایسی لگ رہی ہے جیسے نور کا شامیانہ تن گیا ہے۔
5۔ سڑکوں پر جانے والے لوگ کیا گا رہے ہیں؟
جواب:سڑکوں پر جانے والے لوگ افسر میرٹھی کی غزلیں گا رہے ہیں۔
مصرعے مکمل کیجیے
آیا ہے بہار کا زمانہ
کلیاں کیا کیا چٹک رہی ہیں
چڑیاں گاتی ہیں گیت پیارے
گویا جنت کا در کھلا ہے
ہر دل میں امنگ کس قدر ہے
سب پر ہی بہار کا اثر ہے
غزلیں افسر کی گا رہے ہیں
نیچے لکھے لفظوں کے جملے بنائیے
نکھار | : | بہار میں پھولوں پر نکھار آجاتا ہے۔ |
چٹک | : | کلیاں چٹک گئیں۔ |
مہک | : | پھولوں کی مہک پھیل گئی۔ |
ہرسو | : | وہاں ہرسو خوشی کا ماحول تھا۔ |
دلکشی | : | موسم کی دلکشی نے سب کو خوش کردیا۔ |
چاندنی | : | ہرسو چاندنی پھیل گئی۔ |
امنگ | : | بچّوں میں آزادی کی امنگ تھی۔ |
دیگر اسباق کے لیے کلک کریں |
This comment has been removed by the author.
ReplyDeleteThank you
ReplyDelete