آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Sunday, 9 September 2018

Barsaat Ki Baharein - NCERT Solutions Class VII Urdu

برسات کی بہاریں
نظیر اکبر آبادی
CourtesyNCERT
Courtesy NCERT
سوچیے اور بتائیے۔
1۔  ’’ہرے بچھونے‘‘ سے کیا مراد ہے؟
جواب: ہرے بچھونے سے مراد ہے کہ حق نے چاروں جانب سبزہ بکھیر دیا ہے۔ ہر جانب ہریالی ہے۔

2۔  ’’ہر بات کے تماشے ہر گھات کی بہاریں ‘‘سے آپ کیا سمجھتے ہیں؟
جواب: اس سے شاعر کی مراد ہے کہ برسات میں طرح طرح کی بہاریں ہیں۔ اس میں سبزوں کی لہلہاہٹ ہے، بوندوں کی جھماجھم ہے،قطرات و باغات کی بہاریں ہیں غرض کہ ہر طرح کے تماشے ہیں۔

3۔  تیتر’’سبحان تیری قدرت‘‘ کیوں  پکارتے ہیں؟
جواب:سبحان تیری قدرت پکار کر تیتراللہ کی حمد و ثنا کرتے ہیں۔

4۔  پرندے کس کی رٹ لگا رہے ہیں؟
جواب: پرندے حق حق کی رٹ لگا رہے ہیں وہ اللہ کی حمد و ثنا میں مصروف ہیں۔

5۔  شاعر نے برسات کے موسم میں کن چیزوں کے بھیگنے کا ذکر کیا ہے؟
جواب: شاعر نے اس موسم میں گلزار، شہر و دیار و کوچہ و بازار، صحرا ،جھاڑ،بوٹے و کہسار ودلدار کے بھیگنے کا ذکر کیا ہے۔

ان لفظوں کے واحد لکھیے
بچھونے : بچھونا
تماشے : تماشہ
بوندوں : بوند
قطرات : قطرہ
باغات : باغ

مصرعے مکمل کیجیے
سبزوں کی لہلہاہٹ باغات کی بہاریں
بوندوں کی جھمجھماہٹ قطرات کی بہاریں
ہر جا بچھا رہا ہے سبزا ہرے بچھونے 
جنگل میں ہو رہے ہیں پیدا ہرے بچھونے
سب مست ہو رہے ہیں پہچان تیری قدرت 
تیتر پکارتے ہیں سبحان تیری قدرت 
جو مست ہو ادھر کے کرشور ناچتے ہیں 
مینڈک اچھل رہے ہیں اور مور ناچتے ہیں

املاء درست کیجیے
باگات : باغات
کتراط : قطرات
صبزے : سبزے
خدرت : قدرت
ہق : حق
عان : آن
تیطر : تیتر
جور : زور
دیگر اسباق کے لیے کلک کریں

2 comments:

  1. شکریہ۔ اس سائٹ کو زیادہ سے زیادہ بچّوں اور اساتذہ تک پہنچائیں یہ آپ کا سب سے بڑا تعاون ہوگا۔

    ReplyDelete

خوش خبری