دنیا کے ساتویں عجوبے تاج محل کو اب گوگل ہندوستانی
وزارتِ ثقافت کے ساتھ مل کر آپ کی کمپیوٹراسکرین تک لانے کے منصوبے پر کام کررہا
ہے۔اب دنیا بھر کے لوگ محض ایک کلک سے
ہندوستان کے مشہور سیاحتی مقامات کی سیر کرسکیں گے۔
خبر
وں کے مطابق اس منصوبے کے لیے تاج محل سمیت ہندوستان کے 99 تاریخی مقامات کو گوگل اسٹریٹ
ویو میں شامل کیا گیا ہےجس میں تاج محل کے علاوہ قطب مینار اور اجنتا ایلورا کی
گپھائیں بھی شامل ہیں۔سترہویں صدی عیسوی میں تعمیر ہونے والا یہ مقبرہ دنیا میں مغل
طرزِ تعمیر کی بہترین مثال سمجھا جاتا ہے۔چونکہ گوگل کی اسپیشل کار تاج محل میں
داخل نہیں ہو سکتی اس لئے گوگل نےکمر پر لادنے والے ٹریکر کیمروں کی مدد سے اب اس کا
ڈیجیٹل نقشہ بنا نے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔ اب تک ان کیمروں کی مددسے امریکہ
کی گرینڈ کینیئن اور دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کے ڈیجیٹل
نقشے تیار کیے گئے ہیں۔
گوگل
کا ٹریکر کیمرا مختلف زاویوں پر نصب اپنے 15 عدسوں کی مدد سے مسلسل تصویریں کھینچتا
ہے اور پھر ان تصاویر کو جوڑ کر سافٹ ویئر کی مدد سے دیکھنے والوں کو 360 ڈگری کی تصویر
فراہم کی جاتی ہے جس سے ناظرین کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ خود اس مقام پر موجود ہیں۔
یاد
رہے کہ تاج محل کے تمام حصے سیاحوں کے لئے نہیں کھولے گئے ہیں اور بادشاہ شاہ جہاں
اور ممتاز محل کے مزار تک سیاحوں کی رسائی نہیں ہے لیکن گوگل کا تاج محل کا ورچوئل
ٹور سیاحوں کو گھر بیٹھے اس مقبرے کے ان مقامات کی بھی سیر کروائے گا جہاں حقیقی زندگی
میں عام سیاحوں کی بھی رسائی نہیں۔
0 comments:
Post a Comment