آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Monday, 3 February 2014

رانگ سائیڈ

جی ہاں میں ہوں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے شہر میں۔ جھار کھنڈ کی راجدھانی رانچی۔لیکن یہاں بھی سب کچھ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی طرح الٹا ہی الٹا چل رہا ہے۔بیرون ملک ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکست نے شایددھونی کے چاہنے والوں کی بھی عقل سلب کرلی ہے۔یہاں سامنے سے آتے ہوئے اس آٹو کو دیکھئے۔اس نے شاید اس دو طرفہ سڑک کو بھی کرکٹ کا پچ سمجھ لیا ہے جہاں دونوں سروں سے ایک ہی پچ پر گیندیں ڈالی جاتی ہیں ہاں مگر کم از کم ٹریفک تو ون وے ہوتا ہے۔ یک ایسا ملک جہاں حادثوں کی تعداد پچھلے سبھی ریکارڈوں کو توڑتی نظر آتی ہے وہاں اس آٹو والے کو رانگ سائیڈ چلنے میں کوئی پریشانی نہیں۔ جی ہاں یہ بہار اور جھارکنڈ کی شاہراہوں کا ہی نہیں بلکہ ملک بھر کی دیگر شاہراہوں کا بھی عام نظارہ ہے۔ ا یہ آٹو والا جس نے خود کو تو خطرے میں ڈالا ہی ہے ساتھ ہی یہ کسی اور بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
ملک بھر میں ٹریفک اصولوں کے تئیں بیداری پیدا کرنے کےساتھ ساتھ ایسے عناصر کی خلاف سختی کی سخت ضرورت ہے۔
(مدیر) 
  • Aaina The Mirror
    رانگ سائیڈ میں گاڑی چلاتا ایک شخص ۔ تصویر آئینہ

1 comment:

  1. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اس رسالہ المجیب میں ایک مقالہ تھا یہ معلوم کرنا ہے شیخ یونس جو نپوری رحمہ اللہ کے بارےمیں جسکو لکھاہے مولانا عبداللہ طارق دہلوی نے 2,یا3,سے پہلے اسکی بہت ضرورت ہے ممطلع فرمایئں اگر چھپا ہے

    ReplyDelete

خوش خبری