آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Sunday, 9 March 2014

ہونہار کھلاڑی یوشع عثمانی کی شاندار کار کردگی


جی ہاں اس طالب علم کے دبلے پتلے جسم پر نہ جائیں اس نے کراٹے کی ایک صنف کے میدان میں نمایاں کارنامے انجام دیے ہیں۔ناگپور سینٹ روسیلہ انگلش  اسکول مہودہ کے طالب علم یوشع عثمانی روس میں منعقد ہونے والے فیڈریشن انٹر نیشنل امیچیور کے انٹرنیشنل  یو نی فائٹ مقابلے (ایف آئی اے یو)کے لئے منتخب ہونے کے باوجود بعض وجو ہات کی بنا پر اس مقابلے میں شرکت کے لئے نہیں جا سکے۔ اسکول کی جانب سے یوشع عثمانی کو بتایا گیا کہ اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ۸۰۰۰۰ فیس لگے گی جس کا انتظام انہیں خود ہی کرنا ہوگا۔ ایک باصلاحیت اور ہونہار طالب علم کے لئے بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لینے کا یہ ایک سنہری موقع تھا لیکن سرکار کی جانب سے اس طرح کے کھیلوں میں دلچسپی نے لیے جانے کی وجہ سے وہ اس سے محروم رہ گئے۔
یاد رہے کہ یوشع عثمانی نے نومبر میں اش ۔تو۔ڈے ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہایشور دیش مکھ شارارک شچھن مہاودالیہ ہنومان نگر میں منعقدہ قومی سطح کے مقابلے میں ۱٤ سال کی عمر کے زمرے میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔
 یوشع عثمانی اپنی کامیابی کو اپنے والدین کی دعاؤں کا ثمرہ اور اپنی جیت کا کریڈٹ اپنے کوچ کرن یادو اور اپنی پرنسپل رنجیتا اور سسٹر میری تھامس کی محنت کو دیتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

خوش خبری