آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Thursday, 16 March 2017

Hasid Bakra

حاسد بکرا
اقصیٰ عثمانی


ایک بکرا اور گدھا ایک فارم میں ایک ساتھ رہتے تھے۔ بکرے کو اپنےکھانے کا انتظام خود  ہی کرنا پڑتا تھا جبکہ گدھا  خوب محنت سے کام کرتا تھا اس لئے اس کا مالک اس سے خوش ہو کر  اسے کھانا دیا کرتا تھا۔یہ دیکھ کر بکرا اس گدھے سے  حسد کرنے لگا۔گدھا سخت محنت کر جنگلوں سے بکرےکے لئے گھاس لایا کرتا تھا۔لیکن حسد میں اسے کچھ بھی یاد نہ رہا۔ گدھے کی سبھی خوبیوں کو بھول کر اس نے سوچا کہ اگر گدھا  کام کرنا چھوڑ دے تو اس کے حصّہ کا کھانا بھی اسے مل جائے گا۔اس لئے  ایک دن بکرے نے گدھے کو ایک گہرےگڈھے میں ڈھکیل دیا۔ گدھے کو گہری چوٹ لگ گئی ۔ اس کا مالک اس گدھے کو علاج کے لئے جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا۔ ڈاکٹر نے گدھے کی حالت دیکھ کر کہا کہ اسے جلد سے جلد  اچھا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ  اسے کھانے کے ساتھ بکرے کا جوس پلایا جائے۔ کسان کو اپنا گدھا بہت پیارا تھا اس نے فوراً ہی بکرے کو ذبح کرڈالا ۔ اور اس کے لئے جوس تیار کرنے لگا۔ اس طرح حسد نے بکرے کی جان لے لی۔گدھا گھاس کھاتا تھا بکرے کا جوس اس کے کسی کام نہ آیا۔

(انگریزی سے ماخوذ)
آئینۂ اطفال میں اور بھی بہت کچھ

1 comment:

  1. حسد انسان کو ناکارا بنادیتا ہے

    ReplyDelete

خوش خبری