جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 97ویں یوم تاسیس کے موقع پر دو روزہ پروگرام کا انعقاد
(رپورٹ: محمد سعد اللہ صدیقی)
جامعہ
ملیہ اسلامیہ میں ۹۷
ویں یوم تاسیس کے موقع پر دو روزہ
پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جو کل بروز اتوار سے شروع ہوکر آج بروز پیر اختتام پزیر
ہوا۔
پروگرام
کی ابتدا کل صبح ۹
بجے بدست وایس چانسلر طلعت احمد ہوئی۔ پروگرام کے آغاز پر اپنی تقریر میں جناب
طلعت احمد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے معیار کا مختصر تعارف کرایا۔۔ مزید
برآں یہ بھی بتایا کہ عصر حاضر میں جامعہ کا تعلیمی معیار اور اقتدار ایشیائی سطح
پر ۲۰۰ویں
نمبر پر جبکہ ہندوستانی تعلیمی سطح پر ۵ویں نمبر پر شمار کیا جا
رہا ہے ۔ یہ نہایت اعزاز کی بات ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنی علمی اور فنی میدان
میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ جامعہ اپنی علمی، ادبی و فنی
اور تاریخی اعتبار سے بیش بہا علمی خزانوں کا مخزن رہا ہےـ
اس
کے بعد مختلف پروگراموں کا سلسلہ شروع ہوا، جس میں سب سے پہلے بچوں نے جامعہ کا
ترانہ پیش کیا ، بعد ازاں موسیقی اور نغمے کے مسابقے کرائے گئے۔ مختلف موضوعات پر
مناقشے اور مباحثات کا بھی انعقاد کرایا گیا ، جس میں جامعہ کے بچوں نے بڑھ چڑھ کر
حصہ لیا۔ کئی موضوعات پر ڈرامے بھی اسٹیج کئے گئے جس کا تعلق محض معاشرتی اور
اخلاقی زندگی کی اصلاح و فلاح و بہبود تھا۔ بروز اتوار رات میں کل ہند مشاعرے کا
انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان کے مشہور شعراء کرام اسٹیج پر جلوہ افروز تھے۔ جس کی
پیشکش پولس پبلک لائبریری کی جانب سے کی گئی تھی۔
بروز
سوموار یوم تاسیس پروگرام کے آخری دن بھی پروگراموں کا سلسلہ اپنے شباب پر رہا۔ سب
سے پہلے پروفیسر محمد مجیب موضوع کے تعلق سے توسیعی لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس میں
الگ الگ طلبائے جامعہ نے حصہ لیا۔ بعد ازاں مختلف موضوعات کے تحت ادبی پروگرام، بیت
بازی ، نکڑ ناٹک اور خطابات پیش کئے گئے۔ سب سے اخیر میں مشہور قوال نظامی برادرس
نے اصوفیائے کرام و تصوف کے تعلق سے قوالی پیش کرکے اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کیا
اور سامعین کو اپنی بہترین آواز اور کلام سے محظوظ و لطف اندوز کرایا۔
یہ
بات قابل ذکر ہے یوم تاسیس کے ہی تعلق سے ایک عظیم الشان تعلیمی میلہ کا انعقاد کیا
گیا جس میں علحدہ علحدہ شعبہ جات کے بک اسٹال لگائے گئے۔ طلبہ و طالبات کے علاوہ
ان کے اہل خانہ اور علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
0 comments:
Post a Comment