عالمی
تجارتی میلہ میں خریداروں کی بھیڑ سے
دوکانداروں کے چہرے کھلے
عالمی تجارتی میلہ
جیسے جیسے اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے میلے میں لوگوں کی بھیڑ بڑھتی جارہی ہے۔
ہر سال کے مقابلے آدھے سے بھی کم رقبے میں لگائے جانے کے باوجود میلے سے لوگوں کی
دلچسپی کم نہیں ہوئی اور دور دراز سے لوگ اس میلے کو دیکھنے کے لئے آئے اور انہوں
نے یہاں جم کر خریداری کی۔
پرگتی میدان کے
پویلینوں میں تعمیری کام ہونے کی وجہ سے ریاستوں کو ہینگروں میں منتقل کردیا
گیا جس کی وجہ سے ریاستوں کے روائتی
سجاوٹوں میں کمی نظر آئی اور دوکانداروں کے اسٹال بھی ہر سال کی بہ نسبت کم نظر آئے۔
اڑیسہ کے ہینگر میں کٹک کی خالص چاندی کے زیورات لوگوں کو پسند آرہے تھے۔
اتر پردیش ، کرناٹک، بہار ، جھارکھنڈ جیسی ریاستیں
ہینگر میں اپنی روائتی آن بان دکھانے میں ناکام رہیں لیکن لوگوں کی ان
ریاستوں سے دلچسپی ویسے ہی برقرار تھی اور
یہاں عام دنوں میں بھی چلنے کی جگہ نہیں تھی۔ اسکولی طلبہ بڑی تعداد میں یہاں میلے
کالطف اٹھاتے دیکھے گئے۔
لکشدیپ کے ہینگر کے باہر بنے خوشنما منظر نے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا اور بچّے یہاں سیلفی لیتے نظر آئے۔ ہنر ہاٹ میں بھی میلہ گھومنے والوں کی زبردست بھیڑ نظر آئی ۔ یہاں کاریگری کے نمونوں نے شائقین کا دل جیت لیا اور لوگ ان کی محنت سے متاثر نظر آئے۔
تمل ناڈو کے ہینگر میں جے للتا کی تصویر لوگوں کو ان کی یاد دلاتی نظر آئی۔ مغربی بنگال میں ہاتھی اور بنگال ٹائیگرکے مجسمے لوگوں کی دلچسپی کا مرکز تھے اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لئے نوجوان لڑکے لڑکیاں ایک دوسرے پر سبققت لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
میلے کے لئے آن لائن
ٹکٹ کی فروخت سے بھی لوگوں کو کافی آسانی ہوئی اور پرگتی میدان پہنچ کر کسی کو
ٹکٹ کے لئے پریشان نہیں ہونا پڑا۔
عالمی تجارتی میلہ 2017 کی مزید تصاویر دیکھنے کے لئے کلک کریں۔
0 comments:
Post a Comment