Ek Pahaad aur Gilehri by Allama Iqbal Apni Zaban Chapter 4 Class 6 Urdu NCERT Solutions
ایک پہاڑ اور گلہری
علامہ اقبال
Courtesy NCERT
کوئی پہاڑ یہ کہتا تھا اک گلہری سے
تجھے ہو شرم، تو پانی میں جا کے ڈوب مَرے
ذرا سی چیز ہے، اِس پر غرور! کیا کہنا!
یہ عقل اور یہ سمجھ، یہ شعور! کیا کہنا!
خدا کی شان ہے نا چیز، چیز بن بیٹھیں!
جو بے شعور ہوں یوں با تمیز بن بیٹھیں!
تِری بساط ہے کیا میری شان کے آگے؟
زمیں ہے پست مِری آن بان کے آگے
جو بات مجھ میں ہے، تجھ کو وہ ہے نصیب کہاں!
بھلا پہاڑ کہاں،جانور غریب کہاں!
کہا یہ سن کے گلہری نے، منہ سنبھال ذرا
یہ کچّی باتیں ہیں دل سے انہیں نکال ذرا!
جو میں بڑی نہیں تیری طرح تو کیا پروا!
نہیں ہے تو بھی تو آخر مری طرح چھوٹا
ہر ایک چیز سے پیدا خدا کی قدرت ہے
کوئی بڑا،کوئی چھوٹا،یہ اس کی حکمت ہے
بڑا جہان میں تجھ کو بنا دیا اُس نے
مجھے درخت پہ چڑھنا سِکھا دیا اُس نے
قدم اٹھانے کی طاقت نہیں ذرا تجھ میں
نِری بڑائی ہے خوبی ہے اور کیا تجھ میں
جو تو بڑا ہے تو مجھ سا ہُنر دکھا مجھ کو
یہ چھالیا ہی ذرا توڑ کر دکھا مجھ کو
نہیں ہے چیز نِکمّی کوئی زمانے میں
کوئی برا نہیں قدرت کے کارخانے میں
معنی یاد کیجیے
غرور | : | گھمنڈ | |
شعور | : | سمجھ،عقل | |
بِساط | : | حیثیت | |
پَست | : | نیچا،گِراپڑا | |
آن بان | : | شان و شوکت،رکھ رکھاؤ | |
نصیب | : | قسمت،تقدیر | |
قدرت | : | طاقت، خدا کی شان | |
حکمت | : | عقل مندی،خدا کی مرضی | |
نِری | : | صِرف | |
ہُنر | : | کمال | |
نِکمّی | : | ناکارہ، جو کسی کام کی نہ ہو |
سوچیے اور بتائیے
سوال1: پہاڑ نے گلہری سے کیا کہا؟
جواب: پہاڑ نے گلہری کو ذرا سی چیز کہا اور پہاڑ نے گلہری سے کہا کہ شرم ہو تو جاکر پانی میں ڈوب مرے۔
سوال2: پہاڑ نے اپنی بڑائی کِن باتوں سے ظاہر کی؟
جواب: پہاڑ نے اپتی بڑائی کرتے ہوئے گلہری کو نیچا دکھایا اور کہا کہ پہاڑ کی آن بان کے آگے زمین بھی پست ہے۔
سوال3: گلہری نے پہاڑ کی باتیں سن کر کیا کہا؟
جواب: گلہری نے پہاڑ کی باتیں سن کر پہاڑ کو منھ سنبھالنےکہا اور کہا کہ ان کچّی باتوں کو دل سے نکال دے،اگر وہ پہاڑ کی طرح بڑی نہیں تو کیا ہوا خدا نے کسی کو بڑا کسی کو چھوٹا اور سب کو الگ کام کرنے کے لئے بنایا ہے۔
سوال4: گلہری میں کیا خوبی ہے جو پہاڑ میں نہیں ہے؟
جواب: گلہری درخت پہ چڑھ سکتی ہے، چھالیا توڑ سکتی ہے لیکن پہاڑ یہ سب نہیں کر سکتا۔
سوال5: خدا کی حکمت کِن باتوں سے ظاہر ہوتی ہے؟
جواب: دنیا کی ہر چیز سے خدا کی حکمت ظاہر ہوتی ہے۔ دنیا میں خدا کی بنائی کوئی بھی چیز بیکار نہیں اور کوئی بھی چیز بری نہیں ہے۔
خالی جگہ کو بریکٹ میں دیے ہوئے صحیح لفظ سے بھریے
1. تجھے ہو شرم،تو پانی میں جاکے ڈوب مرے(دریا،پانی)
2. خدا کی شان ہے نا چیز چیز بَن بیٹھیں(بَن،کر)
3. تِری بساط ہے کیا میری شان کے آگے؟(آن، شان)
4. بھلا پہاڑ کہاں،جانور غریب کہاں؟(غریب،امیر)
5. نہیں ہے تو بھی تو آخر مری طرح چھوٹا(موٹا،چھوٹا)
6. ہر ایک چیز سے پیدا خدا کی قدرت ہے(عظمت،قدرت)
7. کوئی برا نہیں قدرت کے کارخانے میں(برا،بڑا)
دیگر اسباق کے لیے کلک کریں |
It's very useful And all answers are correct
ReplyDeleteشکریہ
Deleteشکریہ
ReplyDelete