آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Wednesday, 12 September 2018

Lo Phir Basant Aayi - NCERT Solutions Class VIII Urdu


لو پھر بسنت آئی
حفیظ جالندھری

CourtesyNCERT

لو پھر بسنت آئی
لو پھر بسنت آئی
پھولوں پر رنگ لائی
چلو بے درنگ
لبِ آب گنگ
بجے جل ترنگ
من پر امنگ چھائی
پھولوں پر رنگ لائی
لو پھر بسنت آئی
کھیتوں کا ہر چرنده
کھیتوں کا ہر چرنده
باغوں کا ہر پرنده
کوئی گرم خیز
کوئی نغمہ ریز
سبک اور تیز
پھر ہو گیا ہے زندہ
باغوں کا ہر پرنده
کھیتوں کا ہر چرنده
پھولی ہوئی ہے سرسوں
پھولی ہوئی ہے سرسوں
پھولی ہوئی ہے سرسوں
نہیں کچھ بھی یاد
یونہی با مراد
یونہی شاد شاد
یونہی با مراد
یونہی شاد شاد گویا
گویا رہے گی برسوں
بھولی ہوئی ہے سرسوں
پھولی ہوئی ہے سرسوں
لو پھر بسنت آئی
لو پھر بسنت آئی
پھولوں پر رنگ لائی
معنی یاد کیجیے
بسنت : ہندستان کی چھ رتوں میں سے پہلی رت کا نام جو چیت سے بیساکھ تک رہتی ہےموسم بہار۔ وسط مارچ سے اخیر مئی تک کا موسم
درنگ : دیر
بے درنگ : بغیر دیر کیے، بلا جھجک
لپ آب گنگ : دریائے گنگا کے کنارے
جل ترنگ : ایک باجے کا نام جسے پیالوں میں پانی بھر کرتیلیوں سےبجایا جاتا ہے۔ہر پیالی میں پانی کی مقدار الگ الگ ہوتی ہے
من : دل، جی
امنگ : جوش، ولولہ
چرندہ : چرنے والا
گرم خیز : تیز چلنے والا ، یہاں مراد اچھل کود کرنے والا ہے
نغمہ ریز : سریلی آواز میں گانے والا، چہچہانے والا
سبک : بلکا، نازک ، لطیف
سرسوں : رائی
بامراد : مراد پایا ہوا، جس کی مراد پوری ہوگئی ہو
شاد : خوش
سوچیے اور بتائیے
سوال: بسنت آنے پر لوگ گنگا کے کنارے کیوں جانا چاہتے ہیں؟
جواب: گنگا کے کنارے بارش کی بوندوں کی آواز بہت سہانی ہوتی ہے اس لیے لوگ اسے سننے کے لیے گنگا کے کنارے جانا چاہتے ہیں۔

سوال: بسنت میں چرند و پرند کس حال میں ہوتے ہیں؟
جواب: بسنت میں پرندوں میں خوشی کا ماحول ہوتا ہے۔ سب پرندے گا رہے ہوتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے سب میں جان آگئی ہے۔

سوال: سرسوں کون سی بات بھولی ہوتی ہے؟
جواب: سرسوں یہ بھولی ہوتی ہے کہ اس کا یہ رنگ و روپ وقتی ہے۔ کچھ وقت بعد اسے کاٹ دیا جائے گا اور وہ اتنی دلکش نہیں رہ جائے گی۔

سوال: بسنت کا موسم کب آتا ہے؟
جواب: بسنت کا موسم سردی کے بعد آتا ہے۔

مصرعے مکمل کیجیے
کھیتوں کا ہر چرندہ باغوں کا ہر پرندہ
گویا رہے گی برسوں بھولی ہوئی ہے سرسوں

نیچے دیے گئے لفظوں سے جملے بنائیے
امنگ(جوش): بادل دیکھ کر کسان کے چہرے پر امنگ چھا گئی۔
چرندہ(چرنے والاجانور): چرندہ سارا کھیت چر گیا۔
سبک(نازک): اس کے ہاتھ میں ایک سبک ٹوکری تھی۔
شاد(خوشی): بسنت میں سب کے دل شاد ہوتے ہیں۔
با مراد(جس کی مراد پوری ہو گئی ہو): اپنی اولاد سے مل کر وہ بامراد ہو گئی۔

ہم آواز الفاظ
ایسے الفاظ جن کے معنی اور املا مختلف ہوں لیکن آواز ایک ہو ’ہم آواز الفاظ‘ کہلاتے ہیں۔
مثلاً
ہال : حال
فضا : فزا
عام : آم
سدا : صدا

غور کرنے کی بات
*  حفیظ جالندھری نے مناظر فطرت اور موسم پر بہت سے گیت او نظمیں لکھی ہیں۔ ان نظموں کو ترنم سے پڑھا جائے تو  ایک  خاص لطف آتا ہے۔ 
*  اس نظم میں لب اور آپ کے ساتھ اضافت لگی ہوئی ہے۔ اضافت اس زیر کو کہتے ہیں جو دو لفظوں کے درمیان پہلے لفظ کے آخر میں لگایا جاتا ہے۔ غور کیجیے کہ اضافت کے استعمال کے بعد معنی کس طرح اخذ کیے جاتے ہیں ۔ مثلاً آبِ گنگ ”گنگا  کا پانی‘‘۔ ’’لبِ آبِ گنگ“، “دریائے گنگا کے کنارے“ آباد ہے۔


کلک برائے دیگر اسباق

2 comments:

  1. Thanks a lot it was too helpful for me
    So glad to say my all work is done because of this thanks a lot....keep sharing keep helping...

    ReplyDelete
  2. Thanks a lot it helped me too much..

    ReplyDelete

خوش خبری