حسرت موہانی
سوچیے اور بتائیے۔
1۔حسرت موہانی کا نام کیا تھا؟
جواب: حسرت موہانی کا نام سید فضل الحسن تھا۔
2۔1903 کا سال حسرت کی زندگی میں کیوں اہم ہے؟
جواب: اسی سال وہ اپنے باغیانہ خیالات کی وجہ سے کالج سے نکالے گئے۔اسی سال ان کی چچازاد بہن نشاط النسا بیگم سے ان کی شادی ہوئی۔ اسی سال انہوں نے ایک علمی و ادبی رسالہ اردوئے معلیٰ جاری کیا۔
3۔حسرت نے کون سا رسالہ نکالا۔ اس میں کس طرح کے مضامین شائع ہوتے تھے۔
جواب: حسرت موہانی نے علمی و ادبی رسالہ اردوئے معلیٰ جاری کیا۔ اردوئے معلیٰ میں ادبی و سیاسی دونوں طرح کے مضامین شائع ہوا کرتے تھے۔
4۔حسرت کو 1908 میں جیل کیوں بھیجا گیا؟
جواب: اپریل1908 کے اردوئے معلیٰ میں ایک مضمون کی اشاعت پر مقدمہ چلا۔ عدالت نے انہیں دو سال قید با مشقت کی سزا سنائی۔ اور 500 روپے جرمانہ کیا۔
5۔انگریزی حکومت کو حسرت موہانی کی سیاسی سرگرمیاں کیوں پسند نہ تھیں؟
جواب: حسرت موہانی کی سیاسی سرگرمیاں لوگوں کے اندرسیاسی بیداری اور باغیانہ جذبہ پیدا کرتی تھیں۔
6۔حسرت نے مکمل آزادی کی قرارداد کب اور کہاں یش کی تھیں؟
جواب: 1921 میں حسرت موہانی نے احمد آباد کے کانگریس اجلاس میں مہاتما گاندھی اور حکیم اجمل خاں کی مخالفت کے باوجود مکمل آزادی کی قرار داد پیش کی۔
ان لفظوں کے متضاد لکھیے
با ہمت | : | بے ہمت |
مستقل مزاج | : | غیر مستقل مزاج |
مخالفت | : | حمایت |
مکمل | : | نا مکمل |
انکار | : | اقرار |
نشاط | : | رنج |
نیچے لکھے ہوئے لفظوں کو اپنے جملوں میں استعمال کیجیے
صحافی | : | حسرت موہانی ایک معروف صحافی تھے۔ |
باغیانہ | : | حسرت کے اخبار کا لہجہ باغیانہ تھا۔ |
خیر باد کہنا | : | عامر اپنے گھر والوں کو خیر باد کہہ کر شہر روانہ ہوگیا۔ شہزادے نے ملک کو خیر باد کہہ دیا۔ |
آبدیدہ | : | وطن سے رخصت ہوتے وقت وہ آبدیدہ ہو گئے۔ اپنی ماں سےرخصت ہوتے وقت نغمہ آبدیدہ ہو گئی۔ |
خود داری | : | حسرت کی خود داری نے کسی سے مالی مدد لینا گوارا نہ کیا۔ |
دیگر اسباق کے لیے کلک کریں |
❤
ReplyDelete