آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Thursday, 4 October 2018

Subah Ke Nazare - NCERT Solutions Class VII Urdu

صبح کے نظارے
سعادت نظیر
Courtesy NCERT

جاگا ہے بوٹا بوٹا، چٹکا ہے غنچہ غنچہ
چمکا ہے ذرّہ ذرّہ، روشن ہے چپّہ چپّہ
گردوں پہ جگمگاہٹ کھیتوں میں لہلہاہٹ
چڑیوں کی چہچہاہٹ کلیوں کی مسکراہٹ

شبنم کے آئینے کا عکس چمن دکھانا
پتّوں کا شاد ہونا اور تالیاں بجانا
پھولوں میں دلکشی ہے، کانٹوں میں تازگی ہے
ہر دل میں ایک خوشی ہے ہر سمت روشنی ہے

وادی، پہاڑ، صحرا ہر ایک جگمگایا
دریا کو جوش آیا ساحل بھی گنگنایا

فطرت بہار پر ہے، دنیا نکھار پر ہے
ہر شئے ہے خوبصورت، رنگین ہر نظر ہے
سچ پوچھیے تو منظر کیسے ہیں پیارے پیارے
دیتے ہیں لطف کیا  کیا یہ صبح کے نظارے

سوچیے اور بتائیے۔
1۔’’بوٹا بوٹا‘‘ جاگنے سے کیا مراد ہے؟
جواب: بوٹا بوٹا جاگنے سے مراد یہ ہے کہ صبح ہوتے ہی ساری کلیاں کھل جاتی ہیں اور ہر جاندار اپنے اپنے کام میں مصروف ہوجاتا ہے۔

2۔چپّہ چپّہ کیوں روشن ہے؟
جواب: صبح ہوتے ہی سورج کے طلوع ہونے سے چپّہ چپّہ روشن ہو جاتا ہے۔
چپّہ چپّہ اس لیے روشن ہے کہ سورج طلوع ہوچکا ہے۔

3۔’’گردوں پہ جگمگاہٹ‘‘ کا کیا مطلب ہے؟
جواب: ”گردوں پہ جگمگاہٹ“ سے شاعر کا مطلب ہے کہ سورج طلوع ہوتے ہی آسمان پر روشنی پھیل گئی ہے جو سارے جہان کو منور کر رہی ہے۔

4۔صبح کے وقت ہر شے خوبصورت کیوں ہوجاتی ہے؟
جواب: صبح کے وقت ہر شئے  اس لیے خوبصورت ہوجاتی ہے کہ صبح ہوتے ہی پھول  کھل جاتے ہیں۔ کھیتوں میں لہلہاہٹ آجاتی ہے، چڑیاں چہچہانے لگتی ہیں۔پتوں پر شبنم کے قطرے چمکنے لگتے ہیں اور ہر سمت روشنی پھیل جاتی ہے۔ یہ ساری باتیں صبح کو خوبصورت بنا دیتی ہیں۔


نیچے دیے ہوئے لفظوں کو اپنے جملوں میں استعمال کیجیے
جگمگاہٹ : روشنی کی جگمگاہٹ پھیل گئی۔
لہلہاہٹ : پودے کی لہلہاہٹ نے دل جیت لیا۔
چہچہاہٹ : چڑیوں کی چہچہاہٹ سے چمن گلزار ہوگیا۔
مسکراہٹ :  اس کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔
عکس : وہ پانی میں اپنا عکس دیکھ کر مسکرا دیا۔
تازگی : ٹھنڈی ہوا سے اس کے چہرے پر تازگی آگئی۔
جوش : لتا کا نغمہ جوش سے بھرا تھا۔
نکھار : کریم لگانے سے اس کے چہرے پر نکھار آگیا۔
نظر : یہ سب نظر کا دھوکہ تھا۔
منظر :  صبح کا منظر سہانا تھا۔
لطف : اسے سیر میں بہت لطف آیا۔

واحد سے جمع بنائیں۔
ذرّہ : ذرّات
دنیا : جہان
شے : اشیا
منظر : مناظر
وادی : وادیاں

ان لفظوں کے متضاد لکھیے۔
جاگا : سویا
شاد : ناشاد
روشنی : تاریکی
خوشی : رنج
خوبصورت : بدصورت

املا درست کیجیے۔
ذرّا : ذرّہ
اکس : عکس
طالیاں : تالیاں
طازگی : تازگی
سہرا : صحرا
ساہل : ساحل
فترت : فطرت
نزر : نظر
لتف : لطف
دیگر اسباق کے لیے کلک کریں

3 comments:

  1. اردو گلدستہ کتاب کا solution guide

    ReplyDelete
  2. ncrt book urdu guldasta class 7th

    ReplyDelete
  3. yeh kis tarah ki urdu ki khidmat kr rehay aap, text copy krna aap ney disable kia howa, it is realy cheap shame on you,

    it is really frustrating

    ReplyDelete

خوش خبری