(اس صفحہ پر کام ابھی جاری ہے)
بہادر شاہ کا ہاتھی
سوچیے اور بتائیےبہادر شاہ کا ہاتھی
1. بہادر شاہ نے لاہوری دروازہ کیوں توڑ وایا؟
جواب: بہادر شاہ کے پاس ایک بہت بڑا ہاتھی تھا جس کا نام مولا بخش تھا۔ یہ ہاتھی اتنا اونچا تھا کہ جب اس پر عماری کسی جاتی تھی تو وہ دلّی کے کسی بھی دروازہ سے باہر نہیں نکل سکتا تھا۔ وہ چاروں گھٹنے ٹیک کے شہر سے باہر جاتا تھا اور اسی طرح اندر داخل ہوتا تھا۔ اس لیے بہادر شاہ بادشاہ نے اسی کہ واسطے لاہوری دروازہ توڑوا کر اسے اونچا کروادیا تھاتاکہ وہ آسانی سے باہر نکل سکے۔۔
2. مولا بخش کے پاس بچّے کیوں آتے تھے؟
جواب: جب مولا بخش نے سید صاحب کو مستی میں پاؤں کے نیچے کچل دیا تو ان کی بیوہ اپنے بچے کے ساتھ آئی اور بچے کو اُسکے سامنے رکھ دیا تب تک مولا بخش کی مستی ختم ہو گئی تھی اُس کی سید صاحب کہ بچےسے دوستی ہو گئی۔ ہاتھی کو بچّے سے کھیلتا دیکھ کر اُس بچے کے ساتھ باقی بچے بھی آنے لگے۔ مولا بخش ان بچّوں کے ساتھ کھیلتا تھا اور وہ جو کہتے تھے کرتا تھا۔
3. ہاتھی کی روٹی کیسی تھی؟
جواب: ہاتھی کی روٹی بہت موٹی ہوتی تھی اور وہ اتنی سخت ہوتی تھی کہ بہت مشکل سے ٹوٹتی تھی۔
4. مولا بخش نے کھانا کیوں بند کردیا تھا؟
جواب: جب فيل بان نے بادشاہ سے کہا کہ مولا بخش اپنا سارا کھانا بچوں میں بانٹ دیتا ہے اور ان کی ساری باتیں مانتا ہے اس لیے آپ حکم کیجیے کہ کوئی بچّہ اُس کے پاس نہ آئے۔ اگلے دن مولا بخش بچوں کا انتظار کرتا رہا جب کوئی بچّہ اُس کے قریب نہیں آیا تو مولا بخش نے کھانا کھانا چھوڑ دیا۔
5.بادشاہ اور مولا بخش میں کونسی باتیں ملتی جلتی تھی؟
جواب: بادشاہ اور مولا بخش میں ایک ہی بات ملتی تھی کہ بادشاہ بھی اپنا کھانا بانٹ کر کھاتا تھا اور مولا بخش بھی اپنا کھانا بچوں میں بانٹ کر کھاتا تھا۔
نیچے لکھے محاوروں سے جملے بنائیے
آنکھ سے اوجھل ہونا | : | تیز رفتار ہاتھی دیکھتے ہی دیکھتے آنکھ سے اوجھل ہوگیا |
ٹس سے مس نہ ہونا | : | فضا پختہ ارادے والی لڑکی ہے ایک بار فیصلہ کرلے تو ٹس سے مس نہیں ہوتی ہے۔ |
نظریں بچانا | : | رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر چور سپاہی سے نظریں بچانے لگا |
نیچے لکھے لفظوں کے متضاد لکھیے
بلند | : | پست |
غافل (جمع۔ غافلین) | : | ہوشیار، با خبر |
بے قابو | : | قابو |
سربلند | : | سرنگوں |
صبح | : | شام |
0 comments:
Post a Comment