آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Monday, 26 October 2020

Majlis e Ishq e Rasool ﷺ Meelad e Rasool Day-8

 مجلس عشقِ رسول یعنی میلاد رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

میلاد کی کتاب“ جناب شاہ محمد عثمانیؒ (مولد و وطن مالوف سملہ،ضلع اورنگ آباد، بہار۔ مدفن جنت المعلیٰ،مکہ مکرمہ)
کی مرتب کردہ ایک نایاب و کمیاب کتاب ہے۔ 
قارئین آئینہ کے استفادہ اور محفل میلاد کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کے مقصد سے
 اسے قسط وار پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جارہی ہے۔
 اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ میلاد کی ان مجلسوں کو ہم سب کے لیے خیر و برکت اور اصلاح کا سبب بنائے،
 اورصاحبِ مرتب کی  اس خدمت کو قبول فرمائےاور اُن کے درجات کو بلند فرمائے۔ (آئینہ)

(آٹھویں محفل)

وَمَا اَرْسَلْنٰـکَ اِلاَّ رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیْن
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا بتایا(۲)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ زنا،چوری،جوا،شراب نوشی، کم تولنا، بے انصافی کرنا، جھوٹ بولنا، وعدہ پورا نہ کرنا،چغلی کھانا،بہتان باندھنا،جن چیزوں کو اللہ نے حرام کیا ہے ان کو کھانا،بے قصور کسی کو قتل کرنا،جھگڑے اور فساد پھیلانا گناہ کے کام ہیں، ان سے بچنا چاہیئے۔ 
حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ مسلمان کو دل سے یقین رکھنا چاہیئے کہ اللہ ایک ہے اور محمد (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں اور زبان سے اس کا اعلان کرنا چاہیئے۔
 حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ مسلمان کو پانچ وقت کی نماز پڑھنی چاہیئے۔  اللہ نے سب سے زیادہ تاکید نماز کی کی ہے اور کوئی مجبوری نہ ہو تو جماعت سے نماز پڑھنی چاہیئے۔ عورتوں کے لئے جماعت ضروری نہیں ہے۔عورتیں اگر گھروں میں نماز پڑھیں تو زیادہ اچھا ہے۔
حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ جو مسلمان عاقل بالغ ہیں ان کو رمضان میں ایک مہینہ کا روزہ رکھنا چاہئے۔ رمضان کا  ۲۹ کا چاند دیکھے تو امیر کے پاس یا قاضی کے پاس یا امام کے پاس جاکر گواہی دے کہ اس نے چاند دیکھا اور امیر یا قاضی یا امام کی تشفی ہو جائے اور وہ اعلان کر دے تو سب مسلمانوں کو روزہ رکھنا چاہیئے۔
حضوؐر نے بتایا کہ جس کے پاس سال بھر میں ضروری حاجتوں سے چالیس روپے زائد ہوں تو وه ایک روپیہ زکٰوة ادا کرے اور اسی طرح ہر چالیس روپے پر ایک روپیہ زکٰوۃ ادا  کیا کرے جہاں جماعتی زندگی قائم ہو چکی ہو وہاں امیر کے یہاں زکٰوة کی رقم جمع  کرنی واجب ہے۔ عام لوگ زکٰوة کا مصرف جانتے بھی نہیں ہیں اور بڑی غلطیاں کرتے ہیں، اس لیے بھی اچھا ہے کہ امیر کو زکٰوة کی رقم صحیح  مدمیں خرچ کرنے کے لئے دے دی جائے۔ ا للہ نے نماز  کے بعد سب سے زیاده تاکید زکٰوۃ ہی کی کی ہے۔
حضورؐ نے بتایا کہ زندگی میں ایک دفعہ ہر مسلمان جو مکّہ پہنچ سکے ضرور حج کرے۔    
یہ پانچ ارکان اسلام کہلاتے ہیں اور  ہر مسلمان کے لئے بہت ضروری ہیں۔
حضوؐر نے بتایا کہ اللہ کی ایک مخلوق فرشتے ہیں جو گناہ نہیں کرتے۔ انہیں ہم دیکھ نہیں سکتے۔ اللہ نے  ان کے ذمّے جو کام لگا دیئے ہیں وہی کرتے رہتے ہیں۔ ان ہی فرشتوں میں ایک حضرت جبرئیل ہیں جوحضوؐر کے پاس اور حضوؐر سے پہلے دوسرے نبیوں کے پاس اللہ کا حکم لاتے تھے، جس کو وحی کہتے ہیں۔
حضوؐر نے جن جن باتوں کی خبر دی ہے ان کو سچ ماننا ، اللہ کی اور حضوؐر  کی نافرمانی نہ کرنا  ہر مسلمان کے لئے ضروری ہیں۔
حضورؐ نے بتایا ہے کہ شیطان انسان کا سب سے بڑا دشمن ہے، وہ انسان کو بری باتوں کے کرنےکا شوق دلاتا ہے اور نیک کاموں سے روکتا ہے۔ برائی کا شوق دلانے والے اور دلوں میں وسوسہ ڈالنے والے جنوں میں سے بھی ہوتے ہیں اور انسانوں میں سے بھی۔
جِن بھی اللہ کی ایک مخلوق ہیں جن کو انسان نہیں دیکھ سکتے۔ جنوں میں سے ایک شیطان ہے جس کو ابلیس کہتے ہیں۔ 
حضورؐ کی بتائی ہوئی سب باتوں کے ٹھیک ماننے کو ایمان کہتے ہیں اور حضورؐ کے بتائے ہوئے پرچلنے کو عمل صالح کہتے ہیں۔ ایمان اور عمل صالح انسان کی نجات کے لئے ضروری ہیں۔
حضورؐ نے بتایا کہ مسلمانوں کو پاک صاف اور طاہر رہنا چاہیے۔ طاہر نہ رہنے پر بہت نقصان ہے۔ پاک اور طاہر رہنے کا طریقہ حضورؐ نے بتادیا ہے، جو مسائل کی کتاب میں پڑھ سکتے ہیں۔ 
حضورؐ نے سَتر کو یعنی بدن کے خاص حصّوں کو چھپانا ضروری بتایا ہے مردوں کو کمر سے گھٹنے تک چھپانا اور عورتوں کو کلائی سے انگلیوں تک چھوڑ کر اور  چہرہ چھوڑ کر سارا بدن چھپانا ضروری ہے۔ 
مسلمانوں کو چاہیئے کہ رسولؐ کی زندگی کو  نمونہ  بنائیں۔ 
حضورؐ کہتے کہ نیک کام کرنے میں جان بھی چلی جائے تو نہ گھبراؤ۔جان جانے سے شہادت کا درجہ ملتا ہے اور یہ بہت بڑا درجہ ہے۔ تن من دھن سے نیک کام میں مصروف ہونا اور ہر طرح کی اذیّت  سہہ لینا جہاد ہے اور اس کا بہت ثواب ہے۔
(جاری)

0 comments:

Post a Comment

خوش خبری