دسویں جماعت کے لیے اردو کی درسی کتاب | |
پیارے بچّوں!
اردو ایک بہت پیاری اور آسان زبان ہے۔ تم ایک بار اس زبان میں مہارت حاصل کرلو تو یہ خود بہ خود تم کو اپنا گرویدہ بنالے گی۔ یعنی تم اس زبان کے بنا رہ نہیں پاؤگے۔ انٹرنیٹ کے زمانے میں اس کا پڑھنا اور سمجھنا اور بھی آسان ہو گیا ہے۔ اسکول میں اگر یہ زبان تمہیں مشکل لگتی ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہم نے اس کا حل ڈھونڈھ لیا ہے۔ انٹرنیٹ پر جہاں دسرے سبجیکٹ کے حل موجود ہیں۔ ہم نے بھی این سی ای آر ٹی کی مختلف درجات کی اردو کتابوں کے سوال نامے کا حل یہاں پیش کیا ہے۔ یہ صرف آپ کی سہولت کے لیے ہے آپ اس پر مکمل انحصار نہ کریں بلکہ اس سے سیکھیں اور اپنے جوابات خود لکھیں۔
ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو جہاں بھی کچھ دشوار لگے ہم سے پوچھیں۔
اردو لکھنے پڑھنے اور سیکھنے میں جو بھی مدد آپ کوچاہیے ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
ممکن ہے آپ کی کتاب اس سے الگ ہو۔ پریشان نہ ہوں آپ صرف اپنے سوال ہمیں بھیجیں۔اور اس کا جواب پائیں۔
ہر سبق کے نیچے تبصرے کی جگہ موجود ہے وہاں آپ اپنے سوالات لکھیں۔ پہلی فرصت میں اس کا جواب دیا جائے گا۔
ہمارا مقصد آپ کو اردو سکھانا اور نصابات کے حل میں آپ کی مدد کرنا ہے۔
مفت ، بالکل مفت ہم شکرگزار ہیں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر عقیل احمد اور اردو اکادمی دہلی کے وائس چیئرمین جناب ڈاکٹر شہپر رسول کے جنہوں نے اردو زبان کی خدمت میں کوئی کسر نہیں اُٹھا رکھی ہے۔ یقیناً وہ آئینہ کی اس کوشش کو سراہیں گے اور اپنے مفید مشوروں سے ہمیں نوازیں گے۔ اردو لکھنے، پڑھنے اور سیکھنے میں آپ کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار!
چیف ایڈیٹر####
|
پورا سبق کہاں پڑھنے کو ملے گا؟
ReplyDeleteاصل متن کے لنکس مضمون کے صفحہ پر آپ سے شیئر کیے گئے ہیں۔
Deleteplz send Urdu gr IX text book solution jaan pahchaaan Hissa 4
ReplyDeleteسبھی درجات کے لیے اردو گرامر کا صفحہ اَپ لوڈ کردیا گیا ہے۔
ReplyDeletehttps://www.aainathemirror.in/2020/09/aaina-urdu-qawaid.html
دوازدہم کے اسباق مل سکتے ہیں یہاں
ReplyDeleteبراہِ کرم کتاب کا نام لکھیں۔ انشاءاللہ ہم فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔
Deleteدرخشاں درجہ10 حصہ دوم. ارو روشنی. درجہ10. دوم
ReplyDeleteکلاس 5 گلستان اردو کے سبق نمبر 14 انٹرنیٹ کا سوال وجواب
ReplyDelete