چار بہرے(ایک دلچسپ کہانی)ایک بہرے آدمی کے پاس بکریوں کا ایک ریوڑ تھا۔ ایک دن اسے جنگل میں چرا نے کے لئے گیا۔ ان میں سے چند بکریاں گم ہو گئیں جن میں ایک لنگڑی بکری بھی تھی۔ بہرا ان کی تلاش میں نکلا ۔کچھ دور جا کر اس نے ایک درخت کے نیچے ایک آدمی کو بیٹھے دیکھا۔ اس کے پاس جاکر پوچھا ”میری چند بکریاں گم ہو گئی ہیں کیا تم نے کہیں دیکھی ہے ۔“وہ آدمی بھی بہرا تھا۔ اس نے سمجھا مسافر ہے، راستہ بھول گیا ہے، اس لئے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ اس راستہ پر چلے جاؤ ۔گڈریئے نے خیال کیا کہ میری بکریاں اسی راستے سے گئی ہیں ۔دل میں کہنے لگا اگر مل گئیں...