چڑیا گھر کی سیرآج اسکول کی چھٹی تھی۔ حامد کے ابا کی بھی چھٹی تھی۔ وہ حامد اور اس کی بہن کو چڑیا گھر دکھانے لے گئے ۔ ٹکٹ لے کر چڑیا گھر میں داخل ہوے تو حامد نے پوچھا :" ابا جان ! چڑ یا گھر میں ا تنے جانورکہاں سے آتے ہیں؟" یہ طرح طرح جانور دیس بد یس سے لائے جاتے ہیں" حامد کے ابا نے بتایا ۔" ان میں کچھ ٹھنڈے ملک کے جانور ہیں اور کچھ گرم ملکوں کے ۔یہ کیا ہے ابا جان!‘‘ حامد کی بہن نے ایک جانور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا۔ " یہ پانڈا ہے" انھوں نے بتایا یہ ہمارے ملک کا جانور نہیں ہے۔ ٹھنڈے ملک کا رہنے والا ہے۔ دیکھو اس کے جسم پر کتنے گھنے بال...