
کارتوس
حبیب تنویر
ڈرامے کے کردار
:
کرنل
:
لیفٹیننٹ
:
سپاہی
:
سوار
زمانہ
:
1799
وقت
:
رات
جگہ
:
(گورکھ پور کے جنگلوں میں کرنل کالنز کے خیمے کا اندرونی حصہ ۔ دو انگریز بیٹھے باتیں کررہے ہیں کرنل کا لنز اور ایک لیفٹیننٹ ۔ خیمے کے باہر چاندنی پھیلی ہوئی ہے۔ اندر لیمپ جل رہا ہے۔)
کرنل
:
جنگل کی زندگی بڑی خطرناک ہوتی ہے۔
لیفٹیننٹ
:
ہفتوں ہو گئے یہاں خیمہ ڈالے ہوئے ۔ سپاہی بھی تنگ آگئے ہیں ۔ یہ وزیرعلی آدمی ہے یا بھوت؟...